Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2018 | Last Updated: 3 years ago

ویلنگٹن : آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مڈل آرڈر بیٹسمین علی زریاب خان کی پر اعتماد بیٹنگ کی بدولت ہدف 48 ویں اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی زریاب خان ناقابل شکست74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ محمد زید عالم 15، روحیل نذیر 23 ، عماد عالم 9، کپتان حسن خان 14، محمد طحٰہ 9 ، سعد خان 26 ، محمد موسیٰ صفر اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک رن بنایا۔ میچ میں فتح نے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا جبکہ جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کو پہلے کی دعوت دی، جس پر جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین وان ڈائل میک ویٹو نے سن سے سب سے زیادہ 60 رنز اسکور کیے جبکہ جیسن نائمنڈ کے 36 اور جین ڈو پلیسز 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان انڈر 19کی جانب سے محمدموسیٰ نے 29رنز دے کر 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube