Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں بھی پھچاڑ دیا

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2018 | Last Updated: 4 years ago

برسبین: انگلینڈ نے سیریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کےلئے 271 رنز کا ہدف دیا جس کو مہمان ٹیم نے 44 اوور کی 2 گیند پر حاصل کرلیا اور اسکی 6 وکٹیں گریں۔ جو روٹ کو پلئیر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بریسٹو نے 60 اور ایلکس ہیلز نے 57 رنز بنائے جبکہ جو روٹ 46 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 4 اور رچرڈسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ایرون فنچ نے 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان اسٹیون سمتھ 18، ڈیوڈ وارنر 35 اور مچل مارش 36 رنز ہی بنا سکے۔ انگلینڈ کے جو روٹ اور عادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھجوایا۔

انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے سڈنی میں اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube