Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

آئی سی سی ایوارڈز؛حسن علی بہترین نوجوان کرکٹر،چیمپیئنزٹرافی فائنل بہترین موقع قرار

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2018 | Last Updated: 4 years ago

دبئی: آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ بالر حسن علی کو آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹرآف دی ائیرکاایوارڈ دےدیا۔پاکستان کی بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں شکست آئی سی سی فینزآف دی مومنٹ قرار دی گئی ہے۔  آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کےلیے ایک اور اعزاز ہےکہ حسن علی نے آئی سی...

دبئی: آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ بالر حسن علی کو آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹرآف دی ائیرکاایوارڈ دےدیا۔پاکستان کی بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں شکست آئی سی سی فینزآف دی مومنٹ قرار دی گئی ہے۔ 

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کےلیے ایک اور اعزاز ہےکہ حسن علی نے آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹرآف دی ائیرکاایوارڈ حاصل کیاہے۔ حسن علی کو یہ ایوارڈ ان کی مسلسل شاندارکارکردگی پردیاگیا۔

حسن علی نے جون میں آئی سی سی چیمپینزٹرافی میں پلئیر آف دی ایونٹ کاایوارڈ بھی حاصل کیاتھا۔

اس ایوارڈ کو حاصل کرنےپرحسن علی کاکہناتھاکہ آئی سی سی کاایوارڈمیرےلیےاعزازکی بات ہے ۔ ایوارڈسےپاکستان کرکٹ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی حسن علی کو یہ ایوارڈ حاصل کرنےپرمبارک باد پیش کی ہے اور سال 2018 کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ائیرمیں حسن علی کوشامل کیاگیاہے۔ حسن علی کےساتھ بابر اعظم بھی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانےمیں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان کی بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں شکست آئی سی سی فینزآف دی مومنٹ قرار دی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو آئی سی سی فینزآف دی مومنٹ کاپہلا اعزاز حاصل کرنےپرمبارک باد پیش کی گئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube