پولو میچ میں پاک فوج کی ٹیم نے بھارت کو ہرادیا

January 13, 2018

راولپنڈی : بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا تو پولو میچ میں پاک فوج کی ٹیم نے بھارت کو ہرادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل آرمڈ فورسز پولو ٹورنامنٹ نائیجیریا میں ہوا جس میں امریکا، پاکستان، بھارت ، مصر ، نائیجیریا اور مراکش نے حصہ لیا۔

ایونٹ کے ایک میچ میں پاکستانی جانبازوں نے روایتی حریفوں کو ناکوں چنے چبوادیئے اور بڑے ایونٹ کا بڑا میچ اپنے نام کیا۔ سماء