پاکستان کے فٹ بال شائقین کے لیے بہترین خبر

January 12, 2018

لاہور: پاکستان کے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کاخواب شاید جلد پورا نہ ہو مگر ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان ضرور آرہی ہے۔ پاکستان پہلی مرتبہ فیفا کی ٹرافی کی میزبانی کرےگا۔ ورلڈ کپ ٹرافی 3 فروری کوپاکستان میں ہوگی۔

کوکاکولا کی کاوش سے یہ بہترین کام ہونےجارہاہےکہ ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان آرہی ہے۔ کوکا کولا کے جنرل منیجر پاکستان افغانستان رضوان خان نے بتایاکہ  بطور پاکستانی یہ ملک کے لیے اہم موقع ہوگا۔ فیفا کی ٹرافی  6 براعظم کے 50 ممالک میں لےجائی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان آئے گی۔ دنیاکے 50 ممالک میں ٹرافی لےجانے کی مہم کاآغاز ستمبر2017 میں روس سے ہواتھا۔ ورلڈ کپ ٹرافی 9 ماہ میں مجموعی طورپرایک لاکھ 26 ہزارکلومیٹرکاسفر طےکرتےہوئے دوبارہ روس پہنچادی جائے گی۔

ٹرافی کو تھائی لینڈ کے شہر شیانگ مائی میں پاکستان کا 16 رکنی وفد وصول کرے گا۔ ٹرافی کو 3 فروری کو لاہور لایا جائے گا جہاں اس کو میڈیا اور فٹ بال کے ہزاروں شائقین کے سامنے پیش کیاجائےگا۔ سماء