پاکستان کی نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرےون ڈےکےلیےتیاریاں مکمل

Samaa Web Desk
January 12, 2018

ڈیونیڈن : شاہینوں کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔کیویز کے خلاف ہر میچ فائنل میں تبدیل ہوچکاہے۔ایک بھی شکست سیریز سے محروم کردے گا۔پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔تیسرے میچ کے لئے شاہینوں نے پلان فائنل کرلیا گیا۔ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان کوسیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ شاہینوں نے تیسرے ون ڈے سے قبل تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ فخرزمان نے پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔کپتان سرفراز احمد سیریز میں واپسی کے لئے پر امید ہیں۔بیٹسمینوں نے نیٹ پر سوئنگ سے نمٹنے پر توجہ دی۔بالرز کو لائن و لینتھ بہتر بنانے کی کوچز نے ٹپس دیں۔

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کے خسارے کا سامنا ہے۔ کوچ مکی آرتھر نے سیریز بچانے کے لئے پلان فائنل کرلیا۔تیسرے ون ڈے میں ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ سماء

 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.