پاکستان اورنیوزی لینڈ کاتیسراون ڈے؛کین ولیم سن بالنگ سےپریشان

January 12, 2018

ڈیونیڈن: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اپنے بالرز کوخبردار کیاہےکہ وہ آخری اوورزمیں درست لائن اور لینتھ پر بالنگ کریں تاکہ پاکستان کوزیادہ اسکور کرنےسے روکا جاسکے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسراون ڈے میچ چند گھنٹوں بعد نیوزی لینڈ کے شہر ڈیونیڈن میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو دو میچز جیتنےکےبعدبھی اپنےبالرز کی فکر ستائے ہوئے ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہاہےکہ ہم نے دوسرے ون ڈے سے کچھ سبق حاصل کیاہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن آخری نمبروں تک ہے اور یہ ایک اچھی ٹیم کی نشانی ہوتی ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے مزید کہاکہ پاکستان کے نچلے نمبروں پرآنے والے بیٹسمین بھی اچھی پارٹنرشپ کے ذریعے اسکورمیں اضافہ کرتےہیں ۔ یہ ضروری ہےکہ ہم اس بات سے سبق سیکھیں اور درست لائن میں بالنگ کریں۔

پاکستان کےلیے یہ میچ جیتنا اہم ہوگاتاکہ سیریز میں موجود رہاجائے ورنہ پاکستان کے ہاتھ سے یہ سیریز نکل جائے گا۔ پاکستان کے لیے اچھی خبریہ ہےکہ اوپنر فخر زمان فٹ ہوگئے ہیں اور میچ میں ان کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کاآخری میچ رات 3 بجے شروع ہوگا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.