تیسراون ڈے؛پاکستان کابھرپورپریکٹس سیشن

January 11, 2018

ڈیونیڈن: پاکستان کرکٹ ٹیم  نے تیسرے ون ڈے سے قبل طویل پریکٹس سیشن کیا۔ بیٹنگ کوچ نےکہاہےکہ بلے بازوں کو دباؤ میں کھیلنے کی عادت اپنانی ہوگی۔ فخر زمان کی رپورٹ بہتر آئی ہے فزیو تھراپسٹ نے خوشخبری سنادی۔

غلطی کی گنجائش نہیں رہی، نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز میں دومیچز میں شکست نے مشکلات بڑھا دیں۔ ڈیونیڈن میں شاہینوں کاطویل پریکٹس سیشن ہوا۔

سیریزجیتنی ہےتو سردھڑکی بازی لگانا ہوگی

بلے بازوں پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ گرانٹ فلاور نے بیٹسمینوں کو جم کر کھیلنے کے گر سکھائے۔ بیٹنگ کوچ کا کہناتھاکہ دباؤ میں بلے باز غلطیاں کررہے ہیں۔امید ہے سیریز میں ٹیم واپس آئے گی۔ابتدائی اوورز میں نیوزی لینڈ کے بالرز بہت بہترین بالنگ کرارہے ہیں۔ہمارے ٹاپ آرڈر کو ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 اسکواڈ کا اعلان،عماد وسیم باہر

ٹیم فزیو تھراپسٹ نے فخر زمان کی فٹنس رپورٹ کو بہتر قرار دے دیا۔فخر زمان نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ہے اور وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔میچ میں کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔

پانچ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ ہفتے کو ڈیونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.