نیوزی لینڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا انوکھا استقبال

Samaa Web Desk
January 10, 2018

ڈونیڈن: پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے کے لئے نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن پہنچی تو کھلاڑیوں کا ڈونیڈن ائیرپورٹ پر منفرد انداز میں استقبال کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق تیسرے ون ڈے کے لئے قومی ٹیم کی ائیرپورٹ آمد پر کیویز طلبہ نے ماوری قبیلے کا روائتی ’’ہاکا‘‘ ڈانس کیا جس سے کھلاڑی لطف اندوز ہوئے اور تصاویر بھی بنائی گئیں۔

واضح رہے کہ ’’ہاکا‘‘ نیوزی لینڈ کا روایتی ڈانس ہے جو عموماً رگبی میچ میں کیوی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا جاتا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک دو ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.