Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago

دبئی : آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میچز کی پرفارمنس سے متعلق ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی ٹیم نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جب کہ آسٹریلوی ٹیم ایشیز میں جیت کے بعد ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے، رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

بولرز کی بات کی جائے تو پروٹیز پیسر کا گیسوربادا ایک درجہ ترقی پا کر دوبارہ دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں، انہوں نے جیمز اینڈرسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، جب کہ ورنن فلینڈر 6 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو کر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

بیٹسمینوں میں اسٹیون اسمتھ کی حکمرانی برقرار ہے، شان مارش ٹاپ 20 میں شامل ہو گئے، جب کہ کوہلی، پوجارا اور ہاشم آملہ کی تنزلی ہوئی۔

پاکساتن کی بات کی جائے تو اظہر علی 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube