Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

بھارتی کرکٹر اور فیملی کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

SAMAA | - Posted: Dec 29, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 29, 2017 | Last Updated: 4 years ago

 دبئی : بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کو فیملی سمیت طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا، وہ دبئی کے راستے جنوبی افریقا جارہے تھے کہ کنیکٹنگ پرواز کے دوران واقعہ پیش آیا۔

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اپنی بیوی آئیشا اور بچوں کے ہمراہ جنوبی افریقا جارہے رہے تھے کہ انہیں دبئی میں کنیکٹنگ فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیکھر دھون، ان کی اہلیہ اور بچوں کو سفری دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر کنیکٹنگ پرواز کیلئے بورڈنگ فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔

بھارتی کرکٹر نے اپنی فیملی کے بغیر جنوبی افریقا پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ دستاویزات سے متعلق ایئر لائنز کو پہلے بتانا چاہئے تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube