Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

میلبرن ٹیسٹ : آسٹریلیا کیخلف ایلسٹر کک کی ڈبل سنچری

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago

میلبرن : میلبرن ٹیسٹ ميں ایلسٹر کک کی ڈبل سنچری نے کینگروز کی مشکلات بڑھا دیں، تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 491 رنز بنالئے، روٹ الیون کو پہلی اننگز میں آسٹریلیا کیخلاف 164 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

میلبرن میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلش بلے باز ایلسٹر کک نے کینگروں کو ناکوں چنے چبوادیئے، دن کا آغاز انگلینڈ نے 192 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، جو روٹ 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم کک نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

کینگروز کپتان اسٹیون اسمتھ نے کک کا کیچ چھوڑا، میچ میں دوسرا موقع ملنے پر ایلسٹر نے ڈبل سنچری بنادی، دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 491 رنز بنالئے۔

آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں انگلش ٹیم کو 164 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، ایلسٹر کک 244 اور جیمز اینڈرسن بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube