ثانیہ مرزاکا دورہ پاکستان؛تصاویر وائرل

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago

قومی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اپنے سسرال سیالکوٹ آئیں تو میاں جی کے ہمراہ لاہورکا دورہ بھی کیا۔ لاہورمیں ثانیہ نے خوب انجوائے کیا۔ حسین سسٹرزسے ملاقات کے علاوہ شعیب ملک کے دوستوں کی جانب سے دی گئی دعوتوں میں بھی شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی دورہ پاکستان کے دوران لی گئی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ماورہ اور عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹر پیجز پر ثانیہ کے ہمراہ لی گئی تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ، ماڈل اور وی جے عروہ حسین نے ماورہ، اپنی اور ثانیہ کی تصویر کو کیپشن دیا ’’سپرگرلز‘‘۔

 

لاہور کی سرد شام میں ایک گرم جوش ملاقات

 

ثانیہ اور شعیب ، پروفیسر حفیظ کے گھر دعوت میں بھی گئے جہاں اظہر محمود اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر بھی اپنی اہلیہ نرجس عامر کے ہمراہ موجو دتھے۔

 

محمد حفیظ کی اہلیہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں۔

 

ثانیہ مرزا، محمد حفیظ کی بیٹی ایمان حفیظ کے ساتھ

 

شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی ’’ہماری جنت

ثانیہ مرزا کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خاصا پسند کیا جا رہا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube