ہوم   > کھیل

میلبرن ٹیسٹ: کک کی سنچری، انگلش ٹیم کی مشکلات میں کمی

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2017 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 27, 2017 | Last Updated: 2 years ago

میلبرن : میلبرن ٹیسٹ میں مشکلات کی شکار انگلش ٹیم کو ایلسٹر کُک کی سنچری میچ میں واپس لے آئی، کینگروز کی پہلی اننگز 327 رنز پر ختم ہوگئی، ڈیوڈ وارنر 103 رنز بناکر نمایاں رہے، اسٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں اڑائیں۔ میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے دن کینگروز بلے بازوں کیلئے انگلش بولرز نے وکٹوں...

میلبرن : میلبرن ٹیسٹ میں مشکلات کی شکار انگلش ٹیم کو ایلسٹر کُک کی سنچری میچ میں واپس لے آئی، کینگروز کی پہلی اننگز 327 رنز پر ختم ہوگئی، ڈیوڈ وارنر 103 رنز بناکر نمایاں رہے، اسٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں اڑائیں۔

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے دن کینگروز بلے بازوں کیلئے انگلش بولرز نے وکٹوں پر رکنا محال کردیا، آسٹریلیا نے 244 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا، 76 رنز بناکر اسٹون اسمتھ آؤٹ ہوئے تو وکٹیں گرنے سلسلہ شروع ہوگیا، پوری ٹیم 327 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

جواب میں انگلش بلے بازوں نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا، اسٹون مین 15، جیمز وینس 17 رنز بناکر غلط فیصلے کا شکار بنے، ایلسٹر کک نے آسٹریلین بولرز پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے فیلڈرز کی فیاضی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کیریئر کی 32 ویں سنچری بناڈالی۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ایلسٹر کک 104 اور جو روٹ 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube