ہوم   > کھیل

ایشیزسیریز،3-0کی برتری،آسٹریلیاکی انگلینڈ کو تیسرے میچ میں بھی شکست

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2017 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2017 | Last Updated: 2 years ago

پرتھ : آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے سیریز میں تین صفر سے برتری حاصل کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز بھی آسٹریلوی ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

اسکور بورڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

 

 

 

دنیا کے بہترین بلے باز کا اعزاز حاصل کرنے والے کینگرو اسٹار اسٹیو اسمیتھ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار اسکور سے ٹیم کو بڑي مارج سے فتح دلائی۔

میچ میں اسٹیو اسمیتھ کی ڈبل سینچری نے وکٹ پر اسٹریلیا کی فتح کو یقینی بنایا، ، جس کے بدولت اسٹریلیا نے انگلینڈ کو 41 رنز اور اننگز سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر کی برتری اپنے نام کرلی۔

 

 

سیریز کے ابھی دو میچز باقی ہیں، جب کہ اگلا میچ 26 دسمبر کو میلبورن اور آخری میچ سڈنی میں ہوگا۔

اس سے قبل کھیلے جانے والے دونوں میچ میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کرکے دو صفر کی سبقت حاصل کر لی تھی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے اپنی پہلی اننگز میں ڈیوڈ ملان اور وکٹ کیپر جانی بیئراسٹو کی سنچریوں کی بدولت 403 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے کپتان اسٹون اسمتھ کی ڈبل سنچری اور مچل مارش کی جارحانہ سنچری کے بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر 662 رنز بناکر اننگز دیکلیئر کر دی اور 259 رنز کی اہم سبقت حاصل کر لی۔

انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں ہیزل وڈ، سٹارک، کمنس اور لائن کی بولنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ دکھا سکی اور جیمز ونس اور ملان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری اسکور نہ کرسکا۔

 

 

 

 

ہیزل وڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نیتھن لائن اور پیٹ کمنز کے حصے میں دو دو وکٹیں آئيں جبکہ اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل برسبین میں کھیلے جانے والی ایشز 2017 سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube