ہوم   > کھیل

ایشیز سیریز،بارش کے باعث میچ متاثر،انگلینڈ کو نیا چیلنج

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2017 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2017 | Last Updated: 2 years ago

پرتھ : ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ کو پرتھ ٹیسٹ اور ایشز سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، تاہم گیلی وکٹ اور بارش نے آسٹریلیا کیلئے جیت راہیں مزید ہموار کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں ہونے والے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بارش اور گیلی وکٹ نے انگلینڈ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے،جس کے بعد تیسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کی فتح یقینی ہوتی جا رہی ہے۔

میچ جیتنے کیلئے آسٹریلیا کو انگلینڈ کی مزید چھ وکٹیں درکار ہیں۔ تاہم بارش کے باعث پانچویں روز میچ تاحال شروع نہ ہوسکا، رات گئے سے جاری بارش کا پانی پچ تک پہنچ گیا ہے، جسے خشک کرنے کا عمل جاری ہے۔ پیچ گیلی ہونے کے باعث میچ تنازعے کا شکار ہوگیا ہے، پانچویں اور آخری روز 98 اوورز کا کھیل ہونا تھا، جو اب ممکن نہ رہا۔

پرتھ ٹیسٹ میچ کی جیت انگلینڈ کی پہنچ سے دور ہوگئی، جب کہ رہی سہی کسر بارش اور گیلی وکٹ نے پوری کردی۔ آسٹریلیا کے خلاف روٹ الیون نے دو سو انسٹھ رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں ایک سو بتیس اسکور پر چار اہم وکٹیں گنوا دیں۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں چھ سو باسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔ اسیٹون سمتھ نے دو سو انتالیس رنز کی اننگز، جب کہ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، نے چار وکٹیں اڑائیں۔

اس سے قبل چوتھے روز دو سو انسٹھ رنز کے خسارے کے بعد انگلش ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار رہی۔ ٹیم نے ایک سو بتیس رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ جیمز ونس پچپن رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پرتھ ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کو اننگز کی فتح اور سیریز اپنے نام کرنے کے لئے چھ وکٹیں درکار ہیں، جب کہ انگلینڈ کو ابھی بھی ایک سو ستائیس رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube