ٹی ٹین لیگ؛محمد عامرکی بیٹی کی نظریں صرف باباپر

SAMAA | - Posted: Dec 18, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 18, 2017 | Last Updated: 4 years ago

گزشتہ روز ٹی ٹین لیگ کا سیمی فائنل دیکھنے مراٹھا عریبینز کے کھلاڑی محمد عامر کی بیگم اور اہلیہ بھی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھیں ۔ گو محمد عامر کی ٹیم میچ ہار گئی لیکن ان کی اہلیہ نرجس عامر مسلسل ان کا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔

میچ کے دوران نرجس عامر نے اپنی اوربیٹی منساء کی تصویر ٹوئٹر پیج پر شیئر کی جس میں ننھی منساء بڑے انہماک سے گراؤنڈ کی جانب دیکھ رہی ہے۔ نرجس نے لکھا کہ ’’منساء کی نظریں صرف بابا پر ہیں‘‘۔

نرجس نے میاں جی کی ٹیم کو ’’گڈ لک‘‘ بھی کہا۔

نرجس نے ایپ کا سہارا لیتے ہوئے اپنی اور منساء کی ایک پیاری سی تصویر شیئر کیں جس میں ان پر بڑے بڑے چشمے خوب جچ رہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube