ہوم   > سوشل میڈیا میں

اہلیہ کی اہم کامیابی پروقاریونس کا پیاربھراپیغام

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2017 | Last Updated: 2 years ago

بیوی باصلاحیت ہوتو شازونادرہی شوہر حضرات ایسے ہوں گے جو کھلے دل سے اس بات کا اعتراف بھی کریں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ وقار یونس نے یہ بات ثابت کردے کہ وہ ایک روشن خیال اور بہترین ہم سفرہیں۔

وقار یونس نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال وقار کی اہم کامیابی پر انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکھلے دل سے مبارکباد دی ۔ ڈاکٹر فریال نے ایمرجنسی میڈیسن میں فیلوشپ امتحان میں کامیابی حاصل کی تو وقار نے ان کے نام خوبصورت پیغام لکھا۔

وقاریونس نے کہا کہ ’’ تم نے یہ کر دکھایا کہ سخت محنت کا صلہ ہمیشہ ملتاہے۔ بطور فیملی ہمیں تم پر فخر ہے۔ تمہارے عزم، کام کیلئے خود کو وقف کرنے اور ثابت قدمی نے یہ ثابت کردیا کہ کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوتی۔ اللہ کا شکر ہے۔

وقار نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اب اور امتحانات نہیں ہوں گے۔ کیونکہ فریال اپنی میڈیکل کی تعلیم فیلو شپ کے ساتھ مکمل کرچکی ہیں۔

اس سے قبل فریال نےبھی بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنی کامیابی کی اطلاع دی تھی جسے وقار یونس نے ری ٹویٹ بھی کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube