چائلڈ باکسر ملائکہ نے پاکستان کا نام روشن کردیا

December 7, 2017

کوئٹہ: چائلڈ باکسر ملائکہ زاہد نے صرف دوسال کے کیرئیر میں ہی منی اولمپکس گیمزاور دیگرمقابلوں میں دو گولڈ میڈلز اور بہت سے اعزاز اپنے نام کرلیے، ملک کے لیے انٹرنیشنل ٹائٹل جتنے کے لیے پرعزم ہے۔

کوئٹہ کی لڑکیاں بھی اب کسی سے پیھچے نہیں، فلائی ویٹ گیٹیگری کے عالمی چیمپئین باکسر محمد وسیم کی طرح بارہ سالہ ملائکہ زاہد بھی باکسنگ کی دنیا میں تیزی سے اپنی پہچان بنارہی ہے ۔

کم عمر باکسر روزانہ گھر سے سائیکل پر پریکٹس کے لیے ایوب اسٹیڈیم جاتی ہے، جہاں تین گھنٹے تک ٹرینر انہیں باکسنگ کے داو پیچ سکھاتے ہیں، کوچز کہتے ہیں ملائکہ لڑکیوں کے ساتھ ساتھ اپنے ہم عمر لڑکوں کو بھی باآسانی پچھاڑ دیتی ہے ۔

کلب کی اکلوتی باکسر نے دوسال میں ہی منی اولمپکس گیمزاور دیگرمقابلوں میں دو گولڈ میڈلز سمیت کئی معرکے سر کرلیے ۔

کوچز کا ماننا ہے کہ ملائکہ میں انٹریشنل باکسر بنے کی تمام صلاحتیں موجود ہیں صرف حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے ۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.