ایشزسیریزایڈیلیڈ ٹیسٹ،آسٹریلیاکےہاتھوں انگلینڈ کو120رنز سےشکست

December 6, 2017

ایڈیلیڈ : ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 120 رنز سے ہرا کر سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث آسٹریلیا نے انگلینڈ کو120سے بآسانی شکست دے کر سیریز میں دو۔ صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لئے354رنز کا ہدف دیا تھا لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم233رنز بناسکی۔جو روٹ 67رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ہیزل ووڈ نے پہلے ہی اوور میں ووکس کو وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرادیا، اسکور میں صرف ایک رن کے اضافے پرکپتان جو روٹ بھی 67رنز کی اننگز کھیل کرپویلین لوٹ گئے۔

ابتدا ہی میں دو وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی،نئے آنے والے بیٹسمین معین علی بھی آسٹریلوی بولرز کا جم کر سامنا نہ کرسکے اور صرف دو رنز بناکر لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اوورٹن صرف 7اور براڈ 8رنز بنا سکے،برسٹو نے 36رنز کی اننگز کھیلی، اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 233رنز بنا سکی۔

مچل اسٹارک نے 5، ہیزل ووڈ اور لیون نے دو، دو جبکہ کومنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریزمیں آسٹریلیا کو دو، صفر کی برتری حاصل ہے، برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 14دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.