Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

ایڈیلیڈ ٹیسٹ ، انگلینڈ کو جیت کیلئے 354 رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Dec 5, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 5, 2017 | Last Updated: 3 years ago

ایڈیلیڈ : ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہوگی، جس کے بعد میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 354 رنز کا ہدف دے دیا، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے پانچ اور کرس ووکس نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی جانب روانہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز میزبان ٹیم آسٹریلیا نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو جیت کیلئے 354 رنز کا ہدف دے دیا۔ تاریخ رقم کرنے کیلئے انگلش ٹیم کو سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کی ضرورت ہے۔

تیسرے روز آسٹریلوی بولرز کی شاندار بولنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے 442رنز کے جواب میں گزشتہ روز 227رنز پر ڈھیر ہوئی،اس طرح میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 215رنز کی برتری حاصل کی۔ چوتھے روز آسٹریلیا نے 53رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی، اینڈرسن نے ٹیم کو جلد ہی کامیابی دلائی اور لیون کو 14رنز پر پویلین بھیج دیا، ہینڈز کومب بھی 12رنز بناکر اینڈرسن کا شکار بنے۔

انگلش بولرز نے میزبان ٹیم کے بیٹسمینوں کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا،وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 138رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 29رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی، اسکور میں صرف 2رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ جیمس ونس صرف دو رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی بولرز کو اگلی وکٹ کے لیے بھی زیادہ تگ و دو نہیں کرنی پڑی اور کپتان جو روٹ کومنز کی گیند پر بین کرافٹ کو کیچ دے بیٹھے، وہ صرف 9رنز یہ بناسکے۔ اوپنر الیسٹر کک 37 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملان 19رنز بناکر آؤٹ ہوئے، 102 رنز پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین سدھار چکی تھی۔

وکٹیں گرنے کا سلسلہ یہیں نہیں تھما، معین علی بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 25رنز بناکر پویلین کی راہ لی، بیرسٹو 21 جبکہ ووکس 36رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوورٹن نے ناقابل شکست 41رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے 442 رنز کے جواب میں تیسرے روز تک انگلش ٹیم 76اعشاریہ ایک اوور میں 227رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اوراسے 215رنز کے حسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube