ہوم   > کھیل

ایشز سیریز،انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2017 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2017 | Last Updated: 2 years ago

ایڈیلیڈ : آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے میزبان کینگروز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا جائے گا۔ دوسری طرف انگلینڈ اس میچ کو جیتنے کے لئے بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گا،تاہم اس میچ میں معین علی کی شرکت مشکوک ہے۔

آسٹریلین کپتان نے بتایا کہ ٹیم وننگ ٹریک پر ہے ،برسبین ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کے ساتھ ہی ایڈیلیڈ میں اتریں گے ،ان کی ٹیم نے پہلا ہی میچ جیت کر برتری حاصل کرلی ہے،یہ پرفارمنس برقرار رکھی جائے گی۔

وکٹ سے متعلق انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ وکٹ پر گھاس اور بنائی گئی پچ پر پہلے بالنگ کرنا اچھا رہے گا۔

جو روٹ کا کہنا ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ پر محنت کررہے ہیں،دوسرا میچ جیتنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube