Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2017 | Last Updated: 3 years ago

برسبین : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جانے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

 

 

 

آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ کو دس وکٹوں شکست دے کر پہلا ٹیسٹ میچ اپنے نام کرلیا۔ ابتداء میں 170 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کینگروز نے وکٹ کھوئے بغیر 114 رنز بنا لئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کھیل کے پانچویں روز میزبان ٹیم کی جانب سے بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 170 رنز کا ہدف وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بین کرافٹ 82 نے رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ شروع ہونے کے بعد برسبین ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوا، جس کے بعد مہمان ٹیم انگلینڈ کو یقینی شکست کا یقین ہوگیا۔ اس سے قبل چوتھے روز انگلش ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان جوروٹ 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ مچل سٹارک، جوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون نے تین تین شکار کئے۔

میزبان کینگروز ٹیم کو فتح کے لئے 170 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آسٹریلوی اوپنرز نے چوتھے روز وکٹ گنوائے بغیر 114 رنز بنا لئے تھے۔ ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube