Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

ایشز سیریز ،انگلینڈ پہلی اننگز میں302رنزپر آؤٹ

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago

برسبین : آسٹریلوی شہر برسبین میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلا سیشن آسٹریلوی بولرز کے نام رہا ،انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 302رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ونس نے سب سے زیادہ 83رنز بنائے۔

برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم نے 196رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا۔

ناٹ آؤٹ بیٹسمین ملان اور معین علی نے اننگز شروع کی اور اسکور 245رنز تک پہنچا دیا۔ مہمان ٹیم کو پہلا نقصان ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 56رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر مارش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اگلے ہی اوور میں معین علی بھی اپنی وکٹ گنوابیٹھےاور38رنز بناکر لایون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

مجموعی اسکور میں ابھی صرف ایک رنز کا ہی اضافہ ہواتھا کہ ووکس کو لایون نے کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھادی،بیرسٹوصرف 9رنز بناسکے، جبکہ جیک بال نے 14رنز کی اننگز کھیلی۔

یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم 302رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،آج پہلے سیشن کا کھیل آسٹریلوی بولرز کے نام رہااور انگلش ٹیم 6وکٹیں گنواکر 106رنز بناسکی۔

آسٹریلیا کے طرف سے اسٹارک اور کومنز نے تین، تین، جب کہ لایون نے دو اور ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube