Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ ایشیزکاآغاز ہوگیا

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2017 | Last Updated: 3 years ago

برسبین: آسٹریلیا میں ایشز جنگ کا آغاز ہوگیا۔برسبین ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیانوے رنز بنالئے۔ ایشز جنگ کا آغازہوگیاہے۔برسبین ٹیسٹ کے پہلے دن ٹاس جیت کر انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مچل اسٹارک نے ایلسٹرکک کو دو رن پر رخصت کیا۔جیمز ونس نے اسٹون مین...

برسبین: آسٹریلیا میں ایشز جنگ کا آغاز ہوگیا۔برسبین ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیانوے رنز بنالئے۔

ایشز جنگ کا آغازہوگیاہے۔برسبین ٹیسٹ کے پہلے دن ٹاس جیت کر انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مچل اسٹارک نے ایلسٹرکک کو دو رن پر رخصت کیا۔جیمز ونس نے اسٹون مین کے ساتھ  محاذ سنبھالاتاہم رنز بنانے کی رفتار سلو ہوئی۔

بارش نے بھی انٹری ماری۔ پہلے وینس نے ففٹی بنائی۔ سات سال بعد ٹم پین کی وکٹوں کے پیچھے واپسی ہوئی تو وہ آسٹریلین ٹیم کو بھاری پڑی۔ کیچ چھوڑ کر وینس کوٹم پین نےلائف لائن دی۔

وینس اوراسٹون مین سنچری شراکت توڑنے کا سہرا پیٹ کمنز کے سر گیا۔وینس تراسی رنز پر لیون کی ڈائریکٹ تھرو کا شکار بنے۔ جو روٹ کو امپائر کا فیصلہ بھی نہیں بچاسکا۔ وہ ریووپرایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

خراب روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ختم ہوا۔انگلش ٹیم نے چار وکٹوں پر ایک سو چھیانوے رنز بنالئے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube