ہوم   > کھیل

ایشز سیریز، دو میچز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2017 | Last Updated: 3 years ago

سڈنی : روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی ایشنز سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ایجنسی رپورٹ کے مطابق روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سیریز نومبر کے آخری میں آسٹریلیا میں ہوگی۔ سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کیلئے میزبان ٹیم نے...

سڈنی : روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی ایشنز سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سیریز نومبر کے آخری میں آسٹریلیا میں ہوگی۔ سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کیلئے میزبان ٹیم نے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

روایتی کرکٹ کے حریفوں کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 23 نومبر سے برسبین میں کھیلا جا رہا ہے، جب کہ دو سرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 2 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے 13 رکنی اسکواڈ کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے، جب کہ وکٹ کیپر ٹیم پین کی 7 برس کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں بیٹسمین میٹ رینشاہ کی جگہ بیٹسمین کیمرون بین کرافٹ کو شامل کیا گیا ہے جو ڈبیو کریں گے جبکہ فاسٹ باولر میچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube