بی پی ایل،ڈھاکا ڈائنامائٹس، کومیلا وکٹورئینز نے میچز جیت لئے

November 15, 2017

ڈھاکا : بنگلا دیش پریمیئرلیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی جبکہ مصباح الحق کی چٹاگانگ وائی کنگز کو ایک اور شکست ہو گئی۔

ڈھاکا میں چٹاگانگ وائی کنگز نے کومیلا وکٹورینز کے خلاف چار وکٹ پر 139 رنز بنائے ،لیوک رونکی 31 اور سومیا سرکار 30 رنز بنا سکے ،کپتان مصباح الحق نے 16 رنز بنائے۔

 

جواب میں امرالقیس اور جوز بٹلر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کومیلا وکٹورئینز نے ہدف چار وکٹ پر پورا کر دیا،دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 45 اور 44 رنز کی اننگز کھیلی ،مارلن سیموئلز 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے کھلنا ٹائٹینز کو 4 وکٹ سے شکست دی ،کھلنا ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 156 رنز بنائے۔

کارلوس بریتھ ویٹ نے صرف 29 گیندوں پر 64 رنز جڑ دیئے ،ابو حیدر نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ڈھاکا کی چار وکٹیں صرف 24 رنز پر گر گئیں ،ایسے میں جوہر الاسلام اور کیرن پولارڈ نے شادنار بیٹنگ کی، پولارڈ 24 گیندوں پر 55 رنز بنا گئے۔

جوہر الاسلام نے 45 اور مصدق حسین 14 رنز بناکر ڈھاکا کو ایک گیند پہلے چار وکٹ سے فتح دلا دی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.