پاکستان ٹیم کی کارکردگی نےایشین بریڈمین کےدل میں گھرکرلیا

November 15, 2017

شیخوپورہ: دنیائے کرکٹ کے معروف بلےبازاور ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز پنجاب ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہت متاثر کن ہے تاہم بیٹنگ لائن پر تھوڑی سی زیادہ توجہ دی جائے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہرانا بہت مشکل ترین ہوگا۔

ایک تقریب میں خطاب کرتےہوئے ماضی کےعظیم بلےبازنےکہاکہ پاکستان ٹیم کے ہر شعبہ پر خصوصی فوکس کرنا ہوگا کیونکہ میچوں میں ایک بھی لائن کمزور ہو تو ٹیم کبھی ہارتی ہےاورکبھی جیتتی ہے۔ بابر اعظم اور فخر زمان اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں جبکہ باﺅ لنگ میں حسن علی نے کم عرصہ میں بہترین کار کردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ رینکنگ پر پہلے نمبر پر اپنی جگہ بنا لی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ حسن علی کو دیکھ کر دوسرے لڑکے بھی بھرپور طریقے سے محنت کر رہے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.