چیمپین اسپنرکوپی سی بی کاخراج تحسین

Samaa Web Desk
November 14, 2017

لاہور: پاکستان کے ٹیسٹ اسپنرسعیداجمل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیمپین اسپنرکوشاندار خراج تحسین پیش کیا۔

ٹویٹ کرتےہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ سعید اجمل دورحاضرمیں پاکستان کے بہترین کھلاڑی رہےہیں۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ سعید اجمل کی پاکستان کےلیے خدمات پر شکرگزارہیں۔

نجم سیٹھی نے مزید کہاکہ سعید اجمل کوکرکٹ شائقین مدتوں یادرکھیں گے۔

واضح رہے کہ سعیداجمل نے گذشتہ روز بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔ سماء