رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کا شکار

November 14, 2017

پیرس : ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے اے ٹی پی فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نڈال نے سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے ، انہیں بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نڈال دو ہفتے قبل پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے،انہوں نے شکست کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔

رافیل نڈال نے کہا کہ انہوں نے تیرہ مرتبہ اے ٹی پی کے لئے کوالیفائی اور پانچ مرتبہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے دستبردار ہوچکے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.