اٹلی تاریخ میں پہلی بار فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام

November 14, 2017

فٹ بال ورلڈ کپ چار مرتبہ اپنے نام کرنے والی اٹلی کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی ۔

اٹلی کی فٹبال ٹیم سویڈن سے میچ برابر کرکے انسٹھ سال کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اٹلی کا سویڈن کے خلاف کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ پہلے میچ میں سویڈن نے اٹلی کو ایک شکست دے چکا تھا اسی لیے وہ کوالیفائی کرگیا۔

اطالوی فٹبال ٹیم کے گول کیپر جنہیں رواں سال فیفا نے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا تھا، ٹیم کی ناکامی کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

دو ہزار اٹھارہ کا فٹ بال ورلڈ کپ روس میں کھیلا جائےگا۔ اٹلی کی ٹیم یورپ سے پہلے راونڈ میں ڈائریکٹ کوالیفائی نہیں کر پائی تھی، جس کے لیے اسے دو میچز سویڈن سے کھیلنے پڑے۔ پہلے مقابلے میں اٹلی کے مقابلے نسبتاً کمزور ٹیم نےاپنی سرزمین پر ایک گول سے ہرایا تھا۔

جس کے بعد اٹلی کی ٹیم کو امید ہو گئی تھی کہ روم میں وہ سویڈن کو ایک سے زائد گول سے ہرا کر فائنل راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔

واضح رہے کہ اٹلی 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں فٹ بال کا ورلڈ چیمپئن رہ چکا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.