اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹرافی پر نظریں جمالیں

Samaa Web Desk
November 13, 2017

اسلام آباد: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا ہے کہ فائنل کراچی میں کھیلیں گے، غیر ملکی کھلاڑی بھی آئیں گے اور پی ایس ایل تھری بھی جیتیں گے۔

پی ایس ایل ون کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ اب پی ایس ایل تھری جیتنے کے لیے بھی پرعزم ہیں ،ڈائریکٹر کرکٹ اسلام آباد یونائیٹڈ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان خون بھی ہے اور تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں۔

ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ پاکستان میں صورتحال بہت بہتر ہے ۔۔۔ فوج ، پولیس اور دیگر اداروں نے کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مارچ میں ہم پی ایس ایل تھری جیتں گے اور ہماری ٹیم میں جو بھی غیر ملکی کرکٹرز وہ سب فائنل کھیلنے کراچی آئیں گے۔

وقار یونس اور ڈین جونز نے فکسنگ کو کینسر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آئے گا۔ سماء