ظہیرعباس کواہم عہدہ مل گیا

November 10, 2017

پشاور: پاکستان ٹیم کے سابق کپتان،ایشین بریڈ مین ظہیر عباس زلمی فیملی کا حصہ بن گئے. ظہیر عباس بحیثیت صدر زلمی گروپ سے منسلک ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین بیسٹمینوں میں شمار ہونیوالے ظہیر عباس زلمی فیملہ کا حصہ بن گئے۔ظہیر عباس نے بحیثیت صدر پشاور زلمی گروپ کو جوائن کیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ظہیر عباس کے زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی کااظہار کیا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ "ظہیر عباس نہ صرف پاکستان بلکہ دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں۔کرکٹ میں شاندار ریکارڈ رکھنے کے ساتھ وہ آئی سی سی کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں،ان کا زلمی فیملی کا حصہ بننا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے"۔

ظہیر عباس نے بھی زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ"پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کرکٹ کو مزید بلندیوں پر پہنچایا ہے .اس کی چیمین ٹیم پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کررہاہوں "۔

ظہیر عباس پشاور زلمی کے ساتھ زلمی گروپ میں شامل بینونی زلمی ، گلوبل زلمی اور پشاور زلمی فاؤنڈٰیشن کے کرکٹ ًمعاملات پر رہنمائی کریں گے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.