پی ایس ایل 2018؛ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اتوارکوہوگی

November 10, 2017

لاہور: پی ایس ایل تھری کے لیے 501 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ چھ فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب بارہ نومبر کو کریں گی ۔

پی ایس ایل اسٹار کرکٹرز کی کہکشاں بن گئی۔جنوبی افریقہ کے بڑے بڑے نام ڈرافٹ میں شامل کرلئے گئےہیں۔ جے پی ڈومینی،عمران طاہر،کولن انگرام،وین پارنل ان ناموں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مچل جانسن،شین واٹسن،نیوزی لینڈ کے جمی نیشم،لیوک رانچی سمیت ایک سے بڑھ کر ایک اسٹارشامل ہیں۔

بورڈ نےپانچ سوایک کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ اس فہرست میں سلمان بٹ اور محمد آصف کے نام بھی شامل ہیں۔

پہلی بار انڈر نائنٹین اور پینٹگولر کے ٹاپ پرفارمرز کو ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
 

ضرور دیکھئے