امپائرزکی بات نہ ماننا کھلاڑیوں کومہنگاپڑگیا

November 10, 2017

لاہور: امپائرز کی بات نہ ماننے اور انہیں آنکھیں دکھانے والے ڈومیسٹک کرکٹرز بھی جرمانوں کی زد میں آگئے۔میچ ریفری نے قائد اعظم ٹرافی میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بارہ کھلاڑیوں کو جرمانے کردیئے۔

قائد اعظم ٹرافی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کھلاڑیوں کو مہنگی پڑگئی۔آٹھ انٹرنیشنل سمیت بارہ کرکٹرز کوسزائیں ہوگئیں۔

شان مسعود کو سلو اوور ریٹ پر میچ کی پابندی سمیت چھیتیس ہزار کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔عمرگل کو اسی جرم میں صرف جرمانہ ہوا۔

عمران فرحت ، خرم منظور ، سعد نسیم ، حماد اعظم اور محمد طلحہ کو ایمپائر کے فیصلے پر تیور دکھانا مہنگا پڑا۔بیس سے چالیس فیصد کی میچ فیس سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عمران علی ، سعید انور جونیئر ، اشفاق احمد اور ذوہیب خان کو بھی جرمانوں کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.