یوتھ ایشیا کپ،پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

November 10, 2017

       کوالالمپور : اے سی سی انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ابتدائی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں صرف 57 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، افغانستانی باﺅلر مجیب الرحمان کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، صرف تین کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کر سکے جبکہ پانچ کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد طحہ 14، محمد محسن خان اور محمد حسن خان 12، 12 رنز بنا کر نمایاں رہے، مجیب الرحمان نے 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں، نوین الحق اور یوسف زئی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

 جواب میں افغانستان انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 9.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، نثارالحق 25 اور درویش 6 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستانی بالرز شاہین شاہ، محمد حسن خان اور محمد حماد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اے پی پی / سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.