کرس گیل کی انوکھی آفر

November 10, 2017

مشہورویسٹ انڈین کرکٹرکرس گیل نےایک انوکھی آفرکردی ، کہتے ہیں جس کو دلچسپی ہے کہ کیا ہوا تھا، وہ مال نکالے تو گیل سب بتادیں گے۔

دراصل ہوا تھا کچھ یوں کہ گیل پر ایک خاتون نے بدتمیزی کا الزام عائد کیا تھا ، خاتون مساجرمس رسل کے مطابق دوہزار پندرہ ورلڈ کپ کےدوران گیل کے رویےکی وجہ سے وہ نان اسٹاپ روتی رہی تھیں

گیل نے اس الزام پرآسٹریلوی میڈیا کمپنی فیئرفیکس اور مذکورہ خاتون ، دونوں کو عدالت میں گھسیٹ لیا۔ کرس گیل نے یہ کیس جیت لیا مگر اب انہون نے معاملے سے متعلق جاننے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک انوکھی آفر کردی ہے۔

اس سےمتعلق جاننے والوں کے لیے کرس گیل کا کہنا ہے کہ جس کو یہ معلوم کرنا ہے کہ اصل میں کیا ہوا تھا ، وہ پیسے خرچ کرے ، انکی آفر تین لاکھ امریکی ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

گیل کے مطابق انٹرویو کرنے والےکوجمیکا آنے پڑے گا ، پھر جو چاہو سو پوچھو۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.