ویرات کوہلی کے وارے نیارے

November 10, 2017

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں کیونکہ کرکٹ کے میدان کے علاوہ بھی ان کی آمدنی کروڑوں میں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اضافی آمدن کےلیے کوہلی کو کچھ خاص نہیں کرنا پڑتا۔

اچھے کھیل اور اچھے اخلاق کی بدولت کوہلی سوشل میڈیا پربھی چھائے ہی ہوئے ہیں کیونکہ فیس بک پران کے فولوورز کی تعداد 36 ملین ہے تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کوہلی کسی سے پیچھے نہیں جہاں 20 ملین لوگ انہیں فالو کر رہے ہیں ۔

بات کی جائے انسٹاگرام کی تو انسٹا پر کوہلی کے پرستاروں کی تعداد 15 ملین تک پہنچ چکی ہے اور یہی بات غالبا ان کیلئے کمائی کا ایک تگڑا ذریعہ بھی ہے۔ یہ بات بہت سوں کے لیے یقیننا حیرت کا باعث ہو گی کہ کوہلی کو انسٹا گرام پر ایک پروموشنل پوسٹ کے 3 کروڑ روپے سے زائد ملتے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز نے حال ہی میں جاری کی گئی ایک فہرست میں ویرات کوہلی کو لیونل میسی سے بھی بڑا برانڈ قراردیا تھا اور اب بھارتی میڈیا نےایک پوسٹ کے عوض کوہلی کے بھاری بھرکم معاوضے کا بتا دیا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.