Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

ایشیزسیریزسے قبل انگلینڈ کوجھٹکا

SAMAA | - Posted: Nov 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago

 

سڈنی: انگلش فاسٹ باﺅلر اسٹیون فن فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز سے باہر ہو گئے، وہ ویسٹرن آسٹریلیا الیون کے خلاف پہلے ٹور میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

خبرایجنسی کےمطابق فن کوآل راﺅنڈر بین اسٹوکس کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز 23 نومبر سے برسبین ٹیسٹ سے ہو گا۔ انگلینڈ ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اسکین کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ فن کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں وقت لگے گا اسلئے ہم نے انہیں علاج کیلئے واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معین علی کی انجری سنجیدہ نہیں وہ ٹھیک ہیں، احتیاطی تدابیر کی وجہ سے وہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پہلا چار روزہ میچ نہیں کھیلیں گے تاہم وہ آخری وارم اپ میچ میں انگلینڈ الیون کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ معین علی بھی ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔  اےپی پی/ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube