Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > کھیل

جادوگراسپنرکونئی ذمہ داری سونپ دی گئی

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کےسابق ٹیسٹ اسٹارثقلین مشتاق ایشز سیریز میں بطور انگلش اسپن باﺅلنگ کوچ کی خدمات انجام دینے کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو گئے۔

روانگی سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کےلئے بھی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن بورڈ کو ان کی ضرورت نہیں ہے۔ ثقلین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں مگر نجانے کیوں پی سی بی انہیں اہمیت دینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے فائدہ نہیں اٹھا رہے جبکہ دیار غیر میں مجھے ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ ثقلین نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملکی میدان اب آباد ہی رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایشز سیریز میں انگلش اسپنرز کی رہنمائی کرنے کےلئے بے چین ہیں۔ ثقلین نے کہا کہ ان کی ٹیم کو اچھے اسپنرز کا ساتھ حاصل ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ کامیابی حاصل کرے گی۔

 واضح رہے کہ ثقلین مشتاق گذشتہ کچھ عرصے سے انگلش اسپن باﺅلنگ کوچ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنے ملک کی خدمت کر سکیں۔ اےپی پی/سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube