Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2017 | Last Updated: 4 years ago

دبئی: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں 83 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 293 رنز ہدف کے تعقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 209 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کے تھریمانے 53 اور دانان جایا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور رومان رئیس نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ شعیب ملک 81 اور فخر زمان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میچ میں بہترین بیٹنگ کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا، جبکہ بابر اعظم کو میچ کے بہترین بلے باز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ابو ظہبی میں 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube