سرفرازکی قیادت کااہم امتحان

October 12, 2017

لاہور: سری لنکاکےخلاف جمعہ کوہونے والا پہلا ون ڈےمیچ سرفراز احمد کی کپتانی کا دوسرا میچ ہوگا۔

خبرایجنسی کےمطابق اس سے قبل پاکستان کی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں سری لنکاکےخلاف ایک ون ڈے میچ کھیل چکی ہےجس میں کامیابی پاکستان ٹیم کا مقدر بنی۔

پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ کامیاب کپتان عمران خان رہے ۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 26 ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 21 میں فتح حاصل کی، چار میں شکست ہوئی اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان نےسری لنکا کے خلاف 21 ون ڈے میچ کھیلے جس میں دس میں فتح حاصل کی اور دس میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ اے پی پی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.