بھارتی ٹیم کےاہم بالر نےکرکٹ چھوڑنےکااعلان کردیا

October 12, 2017

نئی دہلی:  بھارتی فاسٹ بالر اشیش نہرا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ یکم نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر پلیئر کو ایک دن کھیل کا میدان چھوڑنا پڑتا ہے، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور وہ اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں مزید دو سال تک کرکٹ کھیل سکتا تھا مگر 38 ، 39 سال کے فاسٹ بالرکےلئے فٹنس برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی ترجیح کوچنگ ہوگی تاکہ اپنے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دے سکیں۔

واضح رہے کہ اشیش نہرا نے 18 سالہ کیریئر میں بھارت کی جانب سے 17 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 26 ٹی 20 میچ کھیلے۔ اے پی پی/ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.