اعصام الحق کوشنگھائی ماسٹرزمینزڈبلزکے پری کوارٹر فائنل میں شکست

Samaa Web Desk
October 12, 2017

شنگھائی:  پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی شنگھائی ماسٹرز مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں شکست دے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں جاری مینز ڈبلز ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کروشیا کے ایون ڈوئج اور اسپین کے مارسیل گرانولرز نے پاکستان کے اعصام الحق اور پولینڈ کے مارسن میٹوسکی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 ، 6-7 اور 10-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔