پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا معرکہ کل سے

October 12, 2017

دبئی: پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریزکل سے دبئی میں شروع ہوگی۔پہلے میچ کے لئے کوچ اور کپتان کے صلاح مشورے جاری ہیں۔ فائنل الیون میں آل راؤنڈرز کی تعداد بڑھانے پراتفاق ہوگیا۔

ٹیسٹ سیریزمیں سری لنکا سے ہارنے کے بعد شاہین کل سے ایک روزہ سیریز کیلئے میدان میں اتر رہے ہیں۔۔ تازہ دم کھلاڑیوںنے ون ڈے سیریز کے لیے دبئی میں طویل پریکٹس کی۔

فائنل الیون کے لئے کپتان اور کوچ کے صلاح مشورے جاری ہیں مگر فٹنس مسائل نے مشکلات بڑھا دیں۔محمد عامر، اظہر علی دستیاب نہیں اس لیے رومان رئیس اور حارث سہیل کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہوگی۔

عماد وسیم اور شاداب خان کو کھلانے کا فیصلہ سرفراز احمد وکٹ دیکھ کر کریں گے۔محمد حفیظ اور شعیب ملک نے نیٹ پر بالنگ پریکٹس کی۔

کل کے میچ کے لیے کوچ ٹیم میں آل راؤنڈرز کی تعداد بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.