ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

Samaa Web Desk
October 12, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ ورلڈ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے سات رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ میں 26سے 29اکتوبر تک ہونے والے ہانگ کانگ ورلڈ سکسز ٹورنامنٹ کے لئے سات رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔

سہیل تنویر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان ،جاہد علی ،محمد سمیع ،انور علی ،حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں ۔ریزرو کھلاڑیوں میں بلاول بھٹی اور محمد عرفان جونیئر شامل ہیں ۔ٹیم کے مینجر نعیم اختر گیلانی ہوں گے ۔ سماء