ہوم   > کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2017 | Last Updated: 3 years ago

دبئی : سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز سے یو اے ای پہنچ گئی۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 28 ستمبر کو ٹیسٹ میچ کھیلنے  ابو ظہبی کے گراؤنڈ میں اترے گی۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بس کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے وہ ایمریٹس کی پرواز 623 کے ذریعے دبئی پہنچی۔ یو اے ای پہنچنے  والی ٹیم کے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 9 آفیشلز شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر اور دوسرا ٹیسٹ6 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز13، 16، 18، 20اور23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، جب کہ ٹی 20میچز 26،  27اور 29 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube