Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > سوشل میڈیا میں

میں بہت خوش قسمت ہوں

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے نمٹنے کے بعد کرکٹرمحمد عامر کی زندگی میں سب اچھااچھا چل رہاہے۔ حالیہ خوشی انہیں اپنی بیٹی کی صورت میں ملی جبکہ بیگم بھی ان سے بہت خوش ہیں۔

محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی اور عامر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عامر کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

نرجس نے لکھا کہ ’’تمہیں جانے ہوئے 6 سال ہو گئے، 3 سال سے میں بطور بیوی تمہاری زندگی میں موجو دہوں اور ایک سال ہمیں ساتھ رہتے ہوئے ہو گیا۔۔۔۔ تم میری زندگی میں سب سے بہترین ہو، لو یو‘‘۔

مزید پڑھیے:آپ دنیا کے سب سے اچھے شوہرہیں

جب بیگم اتنی تعریف کریں توعامرکیسے پیچھے رہتے، عامر نے جوابی ٹویٹ میں نرجس کو بتایا کہ ’’میں بھی بہت خوش قسمت ہوں کیونکہ تم میری زندگی میں ہو‘‘۔

واضح رہے کہ محمد عامر اور نرجس کی شادی اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سالہ پابندی کے دوران ستمبر 2014 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی منسا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube