Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

فٹ بال عالمی رینکنگ؛ عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹاپ پوزیشن برقرار

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago

زیورخ: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ فٹ بال کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں عالمی چیمپئن جرمنی نے برازیل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی تھی جس کو وہ برقرار رکھے ہوئے ہے، پرتگال کی 3، بیلجیئم کی 4، پیرو کی 3 اور ویلز کی 5 درجے ترقی، سلواکیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیمیں تین، تین سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئیں۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق عالمی چیمپئن جرمنی نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی اور وہ اب تک اس پر برقرار ہے۔

برازیلین ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، پرتگال نے 3 درجے ترقی پا کر ارجنٹائن کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، بیلجیئم کی ٹیم 5 درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی، پیرو 3 درجے ترقی کے ساتھ 12ویں اور ویلز 5 سیڑھیاں چڑھ کر 13 ویں نمبر پر آگئی، سلواکیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیمیں تین، تین درجے اوپر چڑھ کر بالترتیب انیسویں اور بیسویں نمبر پر آ گئیں۔ آئس لینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہوگئیں۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube