تین بڑے کپتانوں کیلئے الوداعی تقریب آج ہوگی

By: Samaa Web Desk
September 14, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین سابق کپتانوں مصباح الحق،یونس خان، شاہد آفریدی کو آج پی سی بی کی جانب سے فیئرویل دی جا رہی ہے۔

تقریب میں بورڈ کے موجودہ و سابق چیئرمینز سمیت آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو اور ورلڈ الیون کی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

آزادی کپ کھیلنے والی ورلڈ الیون کے کھلاڑی آج آرام کر کے اپنا تیسرا اور آخری میچ کل کھیل رہے ہیں۔ آرام کے دن فیئرویل تقریب میں شرکت کی جائے گی۔

مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی کی فیئر ویل تقریب میں پی سی بی کے بڑوں کے ساتھ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹوبھی شرکت کریں گے جبکہ مایہ ناز فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو اعزازات اور انعامات بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔ مصباح الحق کو بورڈ کی جانب سے ملازمت کی آفر بھی کی جا سکتی ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.